یوم تکبیر – 28مئی, 2019: ہم سے الجھو گے تو انجام قیامت ہو گا

Please follow and like us:
onpost_follow 12

یوم تکبیر قوم کی سربلندی کا دن

ہم سے الجھو گے تو انجام قیامت ہو گا

ہم نے روندا ہے فرعونوں کا غرور

28 مئی, 1998 عیار دشمن کا مقابلہ کر نے کےلئے پاکستان کےلئے ہر صورت میں اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھانا ضروری ہو گیا تھا۔ ایک ایسا دشمن جو پاکستان سے کئی گنا بڑا جس کے پاس دنیا کی تیسری بڑی زمینی فوج‘ چوتھی بڑی فضائیہ اور دنیا میں پانچویں بڑی دفاعی تجربہ گاہ ہو- اس کے مقابلے میں ایک چھوٹا ملک جس کے پاس لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی طاقت ہو‘ اس کے عزم کو کوئی کمزور کیسے کرسکتا ہے۔

پاک فوج نے ہر لحاظ سے سرحدوں پر پاکستان کا دفاع کیا توملک کے اندر پاکستانی سائنسدانوں نے ایٹم بم کی تیاری کے لئے دن رات کام کرکے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا دیا اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا کہ ہم بھی ایٹمی طاقت ہیں پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اس کا معیار بھارت سے کہیں زیادہ طاقتور اور معیاری ہے۔

28 مئی 1998

28 مئی 1998ءکو تین بج کر سولہ منٹ پر جب اللہ اکبر کا نعرہ بلند کر کے ایٹمی بٹن دبایا گیاتو تیس سیکنڈ میں پہاڑوں کا رنگ تبدیل ہو گیا 28 مئی پاکستان کی قوم کی سربلندی کا دن تھا- یہ کامیابی پاکستان کو ایک دن میں نہیں ملی بلکہ اس کے پیچھے کئی سالوں کی محنت شامل ہے۔ اللہ پاک پاکستان کو ہمیشہ آباد رکھے۔ آمین

نعرہ تکبیر ۔۔۔۔ اللہ اکبر

پاکستان ۔۔۔۔ پائنداباد


Please follow and like us:
onpost_follow 12

Leave a Reply

avatar
  Subscribe  
Notify of